حکمرانو ں کوپیغا م ہے کہ اوبا ما کی دہلیز کو چھو ڑ دیں پاکستان کی عزت و وقار کو یقینی بنا ئیں۔               علا مہ ریا ض حسین شا ہ

سال گز ر نے کے باوجودسانحہ پاکپتن کے مجر مو ں کو کیفر کر دار تک نہیں پہنچا یا گیا۔مز ارات بز رگا ن دین کو جماعت اہلسنّت کے حوالے کیا جائے
جما عت اہلسنّت پاکستا ن کی مر کزی شو ری نے فیصلہ کیا ہے کہ اتو ار 27نو مبر کو آل پا کستا ن ورکر ز کنو نشن       لا ہو ر میں انعقادپز یر ہو گا

راولپنڈی ۔۔۔ جما عت اہلسنّت پا کستا ن کے مر کز ی سیکر یٹر ی جنر ل علا مہ سید ریا ض حسین شا ہ نے کہا کہ پا رلیمنٹ اور اے پی سی کی قر اردادوں پر عمل کیا جا ئے۔پاکستا ن کے مو جو دہ حکمر اں جس بے حسی ،جمو د اور غفلت و لا پر وائی میں مبتلا ہیں شا ید تا ریخ میں ایسا مو قع کبھی نہیں آیا ہوگا ۔انہو ں نے کہا کہ امر یکی دھمکیاں پوری قو م کیلئے چیلنج ہیں امر یکی دھمکیو ں کو بر داشت کر نے والے ملک و قو م کے مخلص نہیں ہو سکتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اہل حکو مت اور اہل سیا ست کے نا م یہی پیغا م ہے کہ اوبا ما کی دہلیز کو چھو ڑ دیں پاکستان کی عزت و وقار کو یقینی بنا ئیں۔جب بھی وطن عزیز اور قوم پر کوئی نازک وقت آیا ملک و ملت کے تحفظ کی خاطرمشائخ و علماء اہلسنّت میدانِ عمل میں نکل آئے آج جب پاکستان تاریخ کے انتہائی نازک ترین حالات سے دوچار ہے اس سلسلے میں جما عت اہلسنّت پاکستا ن کی مر کزی شو ری نے طو یل غو ر و خو ض کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اتو ار 27نو مبر کو آل پا کستا ن ورکر ز کنو نشن عالمی سنی سیکر ٹر یٹ لا ہو ر میں انعقادپز یر ہو گا جس میں صوبہ ، ڈویژن ،ڈسٹر کٹ ، تحصیل ، علا قائی سطح کے تما م عہد یدران ، کا رکنا ن شر کت کر ینگے۔ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے ادارہ تعلیمات اسلا میہ خیا با ن سر سید میں جماعت اہلسنّت پا کستا ن کی مر کز ی شو ری کے فیصلو ں سے متعلق پر یس بر یفنگ دیتے ہو ئے کیا ۔علامہ ریا ض حسین شا ہ نے عالم اسلام کے عظیم روحا نی مر کز حضر ت بابا فر ید الدین گنج شکر رحمۃاللہ علیہ کے مزار اقدس میں بم دھما کے سانحہ کو ایک سال گزرنے کے باوجو د ماسٹر مائنڈ دہشت گر دوں کی عد م گر فتاری کی شدید مذ مت کر تے ہو ئے کہا کہ سیا سی مسائل سے دو چا ر وفا قی اور صو با ئی حکو متو ں نے ملک کی داخلی سلا متی کو داؤ پر لگا دیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ داتا در با رلا ہو ر ، غازی با با کر اچی ، بابا فر ید پا کپتن،سخی سرور ڈیرہ غازی خان سمیت اب تک تقر یبا ًخیبر پختو ن خو اہ ، بلو چستان میں 18سے زائد مزارات بز رگا ن دین پر دھما کے ہو چکے ہیں،دہشت گر دی کے با وجو د وفا قی اور صو با ئی حکو متیں اور اسکے ما تحت محکمہ اوقاف کی جا نب سے کو ئی خاطر خو اہ سیکو رٹی پلا ن تشکیل نہیں دیا گیا ہے لہذا جماعت اہلسنّت پاکستا ن حکو مت وقت سے مطا لبہ کر تی ہے کہ مز ارات بز رگا ن دین کو جماعت اہلسنّت پاکستان کے حوالے کر ے تاکہ اولیا ء اللہ کے چا ہنے والے مز ارات بز رگا ن ِ دین کے جملہ انتظامات کے ساتھ انکی حفا ظت بھی کر سکیں۔علامہ ریاض حسین شا ہ نے کہا کہ آج جب پاکستا ن کی تاریخ کے انتہائی نازک ترین حالات سے دوچار ہے پہلی اور واحد اسلامی ایٹمی قوت کو ختم کرنے کے لئے سازشوں کے جال بچھائے جارہے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکمراں امریکی غلامی اور ہوس اقتدار میں پاکستان کے تحفظ اور سلامتی کے بجائے یہود ونصاری سے اپنی غلامی کا سر ٹیفکیٹ لینے کے لئے پوری قوم کو شرمندہ کررہے ہیں۔علا مہ سید ریاض حسین شا ہ نے کہا کہ ورکر ز کنو نشن کے انعقاد کا بنیا دی مقصد وطن عزیز میں بڑھتی ہو ئی بیرو نی مدا خلت ، اند ورن ملک پھیلا ئی جا نے والی عصبیت ، علا قائیت، لسا نیت، بے حیا ئی ،فحاشی ، عر یا نیت، قرآن و سنت کے منا فی قانو ن سا زی ، دہشت گر دی اور ایسے ہی دو سرے فتنو ں کے خلاف موثر لائحہ عمل پیش کیا جا ئے گا۔انہو ں نے کہا کہ قو می اداروں کی تبا ہ حالی ، وسا ئل کی لو ٹ ما ر ، گیس و بجلی کے مصنو عی بحرا ن ،غر بت ،مہنگا ئی ،لا قانو نیت ،قر ضو ں کے بو جھ نے ملک کو دیو الیہ کر دیا ہے ۔
جاری کردہ ۔۔۔شعبہ نشر واشاعت ۔۔۔ جماعت اہلسنّت پاکستان