ولادت باسعادت

٭ مراد آباد کے مضافاتی شہر امروہہ کے محلہ کٹکوئی کے ایک عالی نسب سید گھرانے کے سربراہ حضرت علامہ سیدمحمد مختار احمد شاہ صاحب کاظمی رحمتہ اللہ علیہ کے ہاں ۴ ربیع الثانی ۱۳۳۱ھ۔ ۱۹/۱۳ مارچ ۱۹۱۳ء بروز جمعرات (اگر ۱۹ مارچ ہے تو پھر بدھ بنتا ہے ۔) کو ایک بچہ پیدا ہوا جسکی پیشانی سے سعادت مندی کے آثار ہویدا تھے۔ ایام طفولیت میں ہی والد محترم کا سایہ سر سے اٹھ گیا تھا۔یہ سید گھرانہ اپنے علاقے میں اپنی شرافت و نجابت فضل و کمال علم و عرفان اور زہد و تقویٰ کی بنا پر غیر معمولی شہرت عزت و توقیر کاحامل تھا۔ اس خاندان کا سلسلہ نسب حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ سے ہوتا ہوا۔ ۴۲ واسطوں سے مولائے کائنات سیدنا حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم سے جاملتا ہے۔

 

امام اہل سنت الشاہ سید احمد سعید کاظمی بن حضرت سیدنا و مولانا الشاہ مختار احمد صاحب کاظمی بن حافظ شاہ سید یوسف علی شاہ چشتی قادری بن مولانا سید شاہ وصی نقشبندی مجددی قادری بن محمد مولانا سید شاہ ضیف اللہ نقشبندی مجددی چشتی صابری بن مولانا سید شاہ سیف اللہ چشتی قادری بن مولانا سید میرمحمد اشرف دہلوی ثم امروہی بن مولانا سید محمد احسن دہلوی بن سید بدیع الزمان بن سید محمد امین اکبر آبادی بن سید شاہ عبدالوہاب بن سید حفیظ اللہ عرف میر بساون بن سید محمد عظیم بن سید محمد حسین بخاری صاحب فرمان شاہ شجاع بن سید محمد یحیٰ مکی صاحب فرمان سلیم شاہ جہانگیر بن سید حسین ثانی بن سید لطف اللہ بن سید محمد بن سید محمود صاحب نان الہی بن سید حسین بن مولانا سید امام بن حضرت خواجہ سید حسین مروی صدر الشریعۃ کھمبائیت صوبہ گجرات صاحب فرمان اکبری بن سید میردوست مروی بن سید اسد اللہ مروی بن سید ناصر علی ہروی بن سید صاحب بن سید خضر بن سید اسد اللہ طائفی بن سید سلیمان بن سید سراج الدین بن سید بدر الدین بن سید سلطان محسن بن سلطان بایزید بن سلطان ابو اسحاق بن علی مہدی بن علی اصغر بن جعفر بن عبیدہ اللہ بن حضرت امام موسیٰ کاظم بن امام محمد بن امام محمد جعفر صادق بن امام زین العابدین بن امام حسین بن سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم

ہوم پیج